افسران آٹے چینی سمیت دیگر اشیاءکے سٹاک پر نظر رکھیں:ڈپٹی کمشنر

Oct 22, 2022


اوکاڑہ (نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیانے کہا کہ پرائس مجسٹریٹس کی بنیادی ذمہ داری ہے کہ وہ مارکیٹوں میں اشیاءضروریہ کی مقررہ نرخوں پر دستیابی کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ اشیاءخورونوش کی کوالٹی کو بھی یقینی بنائیں پھلوں سبزیوں سمیت کریانہ کی معیاری اشیاءصارفین کو طے شدہ نرخوں پر ملنی چاہیے اور اس پر کوئی سمجھوتہ نہیںکیا جائے گا ۔ ان خیالات کا اظہا رانہوں نے پرائس مجسٹریٹس کے ہفتہ وار ہونے والے اجلاس کی صدارت کرتے کیا، اجلاس میں تمام مجسٹریٹس کی انفرادی کار کردگی کا جائزہ لیا گیا ۔ ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیانے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں سموگ ہمارے لئے ایک بڑی مشکل اور اہم ترین مسئلہ ہے جس کے لئے تمام سرکاری اداروں کو متحرک کیا جا چکا ہے کاشتکاروں کی آگاہی اور رہنمائی کے لئے سیمینارز اور فارمرز ڈے کا انعقاد کیا جا رہا ہے ۔ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے چیف آفیسر میونسپل کمیٹی کو ہدایت کی کہ وہ شہر میں کوڑا کرکٹ کے جلانے کے واقعات کی روک تھام کے لئے فول پروف انتظامات کریں ۔

مزیدخبریں