ساہیوال:ڈینگی کے 34کنفرم مریض رپورٹ، مشتبہ مریضوں کی تعداد 4848ہے


ساہیوال ( (نمائندہ نوائے وقت +نامہ نگار)ڈینگی مچھر کی افزائش کو کنٹرول کرنے کیلئے محکمہ صحت کی ان ڈور اور آوٹ ڈور ٹیمیں کاروائیاں جاری رکھے ہوئی ہیں اور ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والی ٹائر شاپس اور دیگر کمرشل جگہوں کے خلاف بھی کاروائیاں جاری ہیں۔ ضلع ساہیوال میں 2022میں اب تک ڈینگی کے مشتبہ مریضوں کی تعداد 4848ہے جبکہ ڈینگی کے 34کنفرم مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔گزشتہ دو روز کے دوران 53مشتبہ اور 4کنفرم مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔محکمہ صحت کی ان ڈور ٹیموں نے 32160گھروں اور 45152کنٹینرز کو چیک کیا لیکن کہیں سے بھی ڈینگی لاروا برآمد نہیں ہوا جبکہ آوٹ ڈور ٹیموں نے 5040گھروں اور6955کنٹینرز کو چیک کیا جہاں سے ایک جگہوں سے لاروا برآمد ہوا جسے فوری تلف کر دیا گیا۔کمشنر آفس، کامسیٹ یونیورسٹی اور سرکٹ ہا¶س میں مچھر مار سپرے کر دیا گیا ہے۔ یہ بات ڈپٹی کمشنر کامران خان کی زیر صدارت ہونے والے اینٹی ڈینگی سرگرمیوں کے جائزہ اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عبد المجید خان نیازی نے بتائی جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سید عثمان منیر بخاری، اسسٹنٹ کمشنر اسامہ شارون، ایس این اے خرم سلیم، سی ای او ایجوکیشن چوہدری سعید سمیت تمام متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...