اوکاڑہ (نامہ نگار) الیکشن کمیشن کے چیئرمین عمران خان کونااہل قرادینے کے فیصلے پر کہیں خوشیاں منائی گئیں کہیں احتجاج کیاگیا سیاسی عوامی حلقوں نے عمران خان کی نااہلی پرملے جلے ردعمل کااظہار مسلم لیگ (ن) منظوراحمد سپراایڈووکیٹ نے کہاکہ الیکشن کمیشن کی طرف سے عمران خان کونااہل قراردینے کافیصلہ مکافات عمل ہے عمران خان کوعلم تھاکہ توشہ خانہ کیس میں اسے رگڑالگ سکتاہے اسی لئے وہ الیکشن کمیشن کو ٹارگٹیڈ کئے ہوئے تھا۔ تحریک انصاف کے راہنماراﺅ عبدالرحمن نے کہاکہ ابھی الیکشن کمیشن کاتحریری فیصلہ نہیں آیا مگر یہ بات ہے کہ الیکشن کمیشن ایسافیصلہ کرنے کامجاز نہیں عمران خان کونااہل کروانے والے یہ بھول گئے ہیں کہ عمران خان کوپاکستان کی سیاست میں آﺅٹ کرنے والے کرداروں کی بھونڈی حرکت ہے۔عمران خان مزید قوت کے ابھریں گے، مختلف مقامات پر مسلم لیگ (ن) لیگ کے حامیوں نے خوشی کااظہارکرتے ہوئے مبادکبادیں جبکہ تحریک انصاف کے حامیوں نے جگہ جگہ احتجاج کیا اور عمران خان کے حق میں نعرے بازی کی ۔