سرگودھا:آر پی او کی زیرِ صدارت لاءاینڈ آرڈر ،آپریشنل کے حوالے سے ویڈیو لنک اجلاس 


سرگودھا(نمائندہ خصوصی) آر پی او سرگودھا ریجن محمد اظہر اکرم کی زیرِ صدارت لاءاینڈ آرڈر ،آپریشنل ، سکیورٹی اورکرائم کنٹرول کے حوالے سے ویڈیو لنک اجلاس آر پی او آفس میںمنعقد ہوا۔جس میںچاروں ضلعی پولیس افسران کو آ ئی جی پنجاب کی زیرِصدارت ہونے والی آر پی او زکانفرنس کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔دوران حراست تشدد کے واقعات ناقابل قبول، ملوث اہلکاروں کے خلاف سخت محکمانہ و قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ آر پی او سرگودھا محمد اظہر اکرم نے کرائم میٹنگ کے دوران ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کی بروقت داد رسی کے لیے تمام تر دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جائے۔بلائینڈ مرڈرز کے مقدمات میں ڈی پی اوز ذاتی دلچسپی لیکراِن کو یکسو کروائیں۔ہاﺅس رابری اور ہائی وے را بری کو کنٹرول کرنے کے لیے دن اور رات کے اوقات میں گشت کو موئثربنایا جائے۔پولیس ناکہ جات کے ساتھ ساتھ دیہی علاقوں میں ٹھیکری پہرہ لگوائیں۔ کمیونٹی پولیسنگ کو فروغ دیںاس سے نہ صرف جرائم کو کنٹرول کرنے میں مدد ملے گی بلکہ عوام کے پولیس پر اعتماد میں اضافہ ہو گا۔۔ 
دیپالپور:لاکھوں روپے خرد برد کرنے پر مقدمہ
دیپالپور( نامہ نگار)لاکھوں روپے کی نقدی خرد برد کرنے پر مقدمہ درج بتایاگیا کہ لاری اڈا کے قریب غلام رسول اور غلام نبی نے مقبول احمد سکنہ حویلی لکھا کی نقدی 25لاکھ روپے خرد برد کر لی جس پر پولیس نے مقبول احمد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا ۔

ای پیپر دی نیشن