سرگودھا : شادی کے اگلے روز  دلہن کو اغواءکرنے کی کوشش 

Oct 22, 2022


سرگودھا(نمائندہ خصوصی)سرگودھا میں شادی کے اگلے روز رشتہ داروں نے دلہن کو اغوائ کرنے کی کوشش کی جسے اہل محلہ نے نا کام بنادیا لیکن پولیس نے وقوعہ کا مقدمہ درج نہیں کیا۔زرائع کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج ملک نثار احمد کی عدالت میں سوات کی نئی نویلی دلہن 18 سالہ کرن بی بی پیش ہو کر بتایا کہ 12 اکتوبر 2022ءکو اس کی شادی محمد شیر سے ہوئی اورسوات سے سرگودہا اپنے شوہر کے گھرحاجی کالونی میں رہائش پذیر ہے۔14اکتوبر کو اس کا والد اور بھائی طارق احسان، عطائ اللہ وغیرہ اس کے گھر آئے اور اسے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے زبردستی اٹھا کر باہر کھڑی گاڑی میں ڈال کر زبردستی اغوا کی کوشش کی۔جسے شور مچانے پر اہل محلہ نے ناکام بنادیا۔۔

 ڈیڑھ سالہ بچے کی 24 گھنٹے
 کے اندر بازیابی کا حکم
سرگودھا(نمائندہ خصوصی)ایڈیشنل سیشن جج محمد راشد نے ماں کی درخواست پر اس کے ڈیڑھ سالہ بچے کو 24 گھنٹے کے اندر بازیابی کا حکم دے دیا۔زرائع کے مطابق سرگودھا کے چک 78 شمالی کی ماں ثنائ جمیل نے عدالت میں پیش ہو کر بتایا کہ 4 سال قبل شادی ہوئی جس سے بیٹا موسیٰ پیدا ہوا جس کی عمر ابھی ڈیڑھ سال ہے اور خاوند نے گھریلو جھگڑے پر گھر سے نکال کر بچے کو زبردستی چھین لیا اور اپنے پاس محبوس کر رکھ ہوا ہے۔ خاتون کا کہنا ہے کہ وہ ساری رات اپنے شوہر کے گھر کے باہر رہی ہے لیکن کسی کو ترس نہیں آیا۔۔

مزیدخبریں