کراچی (اسپورٹس رپورٹر) بھارت کے سابق جارح مزاج اوپنر وریندر سہواگ اور سابق انگلش کپتان مائیکل وان نے ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں بابراعظم کے ٹاپ سکورر بننے کی پیشگوئی کردی۔ وریندر سہواگ نے کہا کہ بابر اعظم شاندار بیٹنگ کر رہے ہیں اور انہیں بیٹنگ کرتا دیکھ کر بہت اچھا محسوس ہوتا ہے۔ویرات کوہلی کی بیٹنگ کو دیکھ کر جیسے سکون ملتا ہے اسی طرح بابر اعظم کی بیٹنگ کو دیکھ کر خوشی ہوتی ہے۔سابق انگلش کپتان مائیکل وان نے کہا کہ بابراعظم نے محمد رضوان کے ہمراہ کئی شاندار شراکتیں قائم کی ہیں، وہ ایک شاندار بیٹر ہیں جنہوں نے تسلسل کیساتھ رنز بنائے ہیں، ان کو ہی ورلڈکپ کا ٹاپ سکورر ہونا چاہیے۔