کراچی (اسپورٹس رپورٹر) قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بائولر شاہین شاہ آفریدی کی اِن سوئنگ بائولنگ کا مقابلہ کرنے کیلئے بھارتی کپتان روہت شرما نے نئی حکمت عملی تیار کرلی۔ روہت شرما نے شاہین آفریدی کی اِن سوئنگ بائولنگ کا مقابلہ کرنے کیلئے نیٹس میں لفٹ آرم پیسر کو کھیلتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔گزشتہ سال ٹی20 ورلڈکپ کے دوران بھارتی اوپنرز کے ایل راہول اور روہت شرما شاہین آفریدی کی اِن سوئنگ بائولنگ پر جلد وکٹیں گنوا بیٹھے تھے جس کے باعث بھارت بڑاسکور کرنے میں ناکام رہا تھا۔