پاکستان ‘بھارت کا میچ نہ ہونے پر آئی سی سی کو 7ملین ڈالر کا نقصان ہو گا


کراچی (اسپورٹس رپورٹر)آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے کا سب سے بڑا مقابلہ پاکستان بھارت ٹاکرابارش سے متاثر ہونے کے قوی امکانات ہیں۔ بیورو آف میٹرولوجی نے پیش گوئی کی ہے کہ وکٹوریہ کے دارالحکومت میلبورن میں 80 فیصد بارش کی توقع ہے اور بارش کے امکان شام کو میچ کے اوقات میں زیادہ ہیں۔پاکستان اور بھارت کا میچ سولڈ آؤٹ ہے، ایم سی جی میں ہونے والے میچ کے ٹکٹس آدھے گھنٹے میں فروخت ہو گئے تھے جبکہ سٹینڈنگ ٹکٹیں بھی 5 منٹ میں فروخت ہوگئی تھیں۔ میچ کی لگ بھگ ایک لاکھ ٹکٹس فروخت ہوئی ہیں۔میچ میں بارش ہونے پر شائقین کو مکمل ری فنڈ اس صورت میں دیا جائیگا جب میچ 10 اوورز سے کم ہو اس لیے اگر میچ  نہیں ہوتا تو پھر آئی سی سی کو 7 ملین ڈالرز واپس کرنا پڑیں گے کیونکہ گروپ میچز کیلئے ریزرو ڈے نہیں رکھا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...