لاہور(اسپورٹس رپورٹر)سابق بھارتی کپتان روی شاستری نے پاکستان‘ بھارت باہمی سیریز آسٹریلیا جیسے نیوٹرل مقام پر کرانے کی تجویز دی ہے۔انہوں نے کہا کہ نیوٹرل وینیو پر باہمی سیریز مالی طور پر کامیاب ترین ہوگی اس لیے یہ سیریز آسٹریلیا جیسے نیوٹرل وینیو پر ہونی چاہیے۔سیریز کا نیوٹرل وینیو پر انعقاد دونوں بورڈز پر منحصر ہے،آسٹریلیا میں تمام ٹکٹ سولڈ آؤٹ ہوں گی
جیسے لارڈز، اوول اور ایجبسٹن میں ہوتی ہیں۔ پاکستان‘ بھارت مقابلہ دنیا بھر میں حریف ٹیموں کا سب سے بڑا مقابلہ ہے جس کیلئے ٹکٹس سولڈ آؤٹ ہونا تو کوئی مسئلہ نہیں بلکہ یہ بہت آسان ہوگا البتہ باہمی سیریز کا نیوٹرل وینیو پر ہونا کوئی اتنا آسان نہیں ہے۔ میلبورن کرکٹ گراؤنڈ کی گنجائش ڈیڑھ لاکھ بھی ہوتی تو ایک سیٹ خالی نہ ہوتی، برصغیر میں اس میچ کو بگ ڈیڈی آف آل گیمز کہا جاتا ہے لہٰذا ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں پاکستان بھارت میچ دنیا بھر میں ویور شپ کے نئے ریکارڈ قائم کرے گا۔
روی شاستری نے پاکستان‘ بھارت سیریز نیوٹرل مقام پر کرانے کی تجویز دیدی
Oct 22, 2022