کراچی (اسپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم سمیت دیگر کھلاڑیوں نے سیلاب زدگان کیلئے چیریٹی ڈنر میں شرکت کی۔کپتان بابر اعظم اور دیگر کھلاڑیوں نے میلبورن میں پاکستانی قونصلیٹ کے چیریٹی ڈنر میں شرکت کی، ڈنر کا مقصد پاکستان میں سیلاب ذدگان کی امداد کیلئے فنڈز اکھٹا کرنا ہے۔جن کھلاڑیوں نے چیریٹی ڈنر میں شرکت کی ان میں بابر اعظم، آصف علی، حیدر علی، عثمان قادر، قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق اور دیگر افراد نے شرکت کی۔چیریٹی ڈنر میں پاکستان میں آنے والے حالیہ سیلاب کے باعث ہونے والی تباہ کاریوں پر بھی بریفنگ دی گئی جبکہ قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے بڑی تعداد میں شرکت کرنے پر عوام کا شکریہ بھی ادا کیا۔