کراچی (اسپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹر شان مسعود تمام ٹیسٹ کلیئر آنے کے بعد ہسپتال سے واپس ہوٹل پہنچ گئے ہیں۔ میلبورن میں ٹریننگ سیشن کے دوران گیند لگنے کی وجہ سے شان مسعود کو ہلکی سوجن آئی ہے۔ ان کی تمام نیورولوجیکل آبزرویشن نارمل آئی ہیں۔رپورٹس کے مطابق شان مسعود کی صحت کاآج دوبارہ جائزہ لیا جائیگا۔
شان مسعود کو محمد نواز کے شاٹ پر گیند لگنے کے بعد ضروری معائنے کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔اطلاعات کے مطابق شان مسعود کے سر پر دائیں طرف گیند لگی تھی۔