کراچی (اسپورٹس رپورٹر)مشن ورلڈ کپ کیلئے آسٹریلیا میں موجود پاکستان کرکٹ ٹیم بھرپور تیاریوں میں مصروف ہے۔ٹی ٹونٹی فارمیٹ میں دنیا کے نمبر ون بیٹر محمد رضوان پریکٹس کے دوران نسیم شاہ کی تیز رفتار گیند کا سامنا نہ کرسکے اور کلین بولڈ ہوگئے۔اس دوران پاکستانی پیسر نسیم شاہ کی بائولنگ کو دیکھ کر وہاں موجود شائقین نے بھی انکی خوب تعریف کی۔