نئی دہلی (پی پی آئی)بھارتی حکومت نے دیوالی پر دال اور پیاز کی فی کلوقیمت میں 8 روپے کی کمی کرتے ہوئے اسے دیوالی کا تحفہ بتایا ہے۔وزارت خوراک نے کہا کہ مرکزی حکومت نیپیاز اور دالوں کی قیمت میں 8 روپے کٹوتی کی ہے اور اسی قیمت پر ریاستوں کو پیاز اور دال فراہم رہی ہے، تاکہ تہواروںپر بازار میںپیاز اور دال کی قلت نہ ہوپائے۔وزارت خوراک نے کہا کہ دیوالی سے پہلے مرکزی حکومت نے غریب کی تھالی میں سب سے اہم مانی جانے والی دال اور پیاز کی قیمتوں کو کم کیا ہے۔
بھارتی حکومت کا دیوالی پر تحفہ، دال اور پیاز کی فی کلوقیمت میں 8 روپے کی کمی
Oct 22, 2022