ریاض (کامرس ڈیسک)سعودی عرب نے امریکا، برطانیہ اور یورپی ملکوں کے شہریوں کو آن ارائیول ویزا دینے کا فیصلہ کر لیا۔امریکا، برطانیہ، یورپی ملکوں کے شہریوں کے لیے آن ارائیول سیاحتی ویزے کی نئی پالیسی پر سعودی حکومت نے عمل درآمد بھی شروع کر دیا۔حکومت کی نئی پالیسی کے بعد سعودی ایوی ایشن اتھارٹی نے تحریری طور پر ایئر لائنز کو آگاہ کر دیا۔سعودی ایوی ایشن اتھارٹی نے تمام ایئر لائنز کو اس حوالے سے نئی ہدایات جاری کر دیں۔سعودی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق برطانیہ، امریکا اور یورپی ملکوں کے شہری کسی بھی سعودی انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر سیاحتی ویزا حاصل کر سکیں گے۔