لاہور(سپورٹس رپورٹر)آسٹریلیا میں جاری ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے پہلے مرحلے میں آئرلینڈ نے دو بار کی عالمی چیمپئن ویسٹ انڈیز کو شکست دے کر سپر 12مرحلے سے باہر کردیا ۔ کالی آندھی میگا ایونٹ میں دوسرا مرحلہ بغیر کھیلے واپس چلی گئی ۔ زمبابوے نے سکاٹ لینڈ کو ہر اکر سپر 12مرحلے میں رسائی حاصل کرلی ۔ پہلے راﺅنڈ کے 11 ویں میچ میں آئرلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو 9 وکٹ سے ہرادیا۔ہوبارٹ میں کھیلے گئے اس میچ میں شکست کے بعد ویسٹ انڈیز ٹی ٹونٹی ورلڈ کے سپر 12 مرحلے میں کوالیفائی نہ کرسکی اور 2 مرتبہ کی چیمپین ٹیم پہلے مرحلے میں ہی باہر ہوگئی۔ہوبارٹ میں آئرلینڈ نے ویسٹ انڈیز کی جانب سے دیا گیا 147 رنز کا ہدف ایک وکٹ پر 18 ویں اوور میں حاصل کرلیا۔آئرلینڈ کے اوپننگ بیٹر پال سٹرلنگ نے 66 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔اس سے قبل ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز نے 5 وکٹوں پر 146 رنز بنائے۔ برینڈن کنگ 62 رنز بنا کر ناٹ آﺅٹ رہے۔3وکٹیں لینے پرگیرتھ ڈیلنی کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔ بارہویں میچ میں زمبابوے نے سکاٹ لینڈ کو 5 وکٹ سے شکست دے دی۔ہوبارٹ میں کھیلے گئے میچ میں سکاٹ لینڈ نے زمبابوے کو جیت کیلئے 133 رنز کا ہدف دیا تھا۔زمبابوے نے 133 رنز کا ہدف 19ویں اوور میں 5 وکٹوں پر حاصل کرلیا۔کرگ ایروین 58 اور سکندر رضا 40 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ سکاٹ لینڈ کے جوش ڈیوی نے 2 کھلاڑیوں کوآو¿ٹ کیا۔سکندر رضا کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کا سپر 12راﺅنڈ آج سے شروع ہوگا۔ پہلے میچ میں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ جبکہ دوسرے میں افغانستان اور انگلینڈ کے درمیان شام چار بجے کھیلا جائے گا۔ کل بھی دو میچ کھیلے جائیں گے ۔ پہلا میچ سری لنکا اور آئرلینڈ جبکہ دوسرا پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا جائیگا۔