جنت ماں کے قدموں تلے 


مکرمی : عورت قابل رحم ہے ۔بھلا کیوں۔؟اس لیے کہ اُس کا اپنا کوئی’’ گھر‘‘ نہیں ہوتا ۔ ماں باپ کا نہ شوہر کا  ۔شادی سے پہلے والدین اور بھائیوں کا رکھ رکھاؤ پابند کرتا ہے اور شادی کے بعد شوہرکی حاکمیت آڑے آتی ہے اور نہ ہی اُسے  زندگی کے مختلف فیصلوں میں اہمیت دی جاتی ہے ۔عورت امیر ہو یا غریب ،آفیسر ہو یا ہسپتال کی آیا ۔ادنیٰ سے ادنی طبقے کا شوہرٰ بھی گھر ہر اپنا حق تصور کرتا ہے ۔عورت  کے لیے یہ تمام ضابطے انسان کے اپنے تخلیق کردہ ہیں۔دین ِ اسلام میں عورت کو بہت بلند مقام دیا گیا ہے ۔ارشادنبویؐ ہے ’’جنت ماں کے قدموں تلے ہے ‘‘۔یعنی جو اولاد ربّ تعالیٰ کی خوشنودی کی خاطر ماں کی خدمت اور ان کا  حکم بجا لائے گی ۔اللہ کریم اُسے جنت عطا فرمائیں گے ۔عورت بیوی کے روپ میں ہوتو دل کا چین اور آنکھوں کی ٹھنڈک ہے ۔بیٹی کی حیثیت میں ہو تو رحمتِ خداوندی ہے ،بہن کی شکل میں ملے توایک مقدس پیار ہے ،جس کا کوئی نعم البدل نہیں۔
(سعیدبخاری، ماہر لسانیات ،تلہ گنگ )

ای پیپر دی نیشن