نوشہرہ ورکاں (نمائندہ نوائے وقت) اداروں کا پالتو، احتساب کا دعویدار کرپشن پر اپنے انجام کو پہنچ گیا چور چور کا شور مچانے والا چور رنگے ہاتھوں پکڑا گیا ہے ان خیالات کا اظہار مسلم لیگی راہنماء چوہدری عبدالرحمن گجر سابق ایم پی اے، چوہدری عرفان بشیر گجر ایم پی اے، چوہدری مدثر ستار انٹال صدر پی پی 55, سٹی صدر اقبال صدیق سدھو، صدر یوتھ ونگ عرفان شہزاد بٹ اور مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن کے صدر حسیب عارف سراء نے الیکشن کمیشن کی جانب سے عمران خان کو توشہ خانہ کرپشن کیس میں نااہل قرار دینے کے فیصلے پر اظہار خیال کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ نیازی ٹولے نے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے دن رات پیسہ بنایا ملکی مفادات سے کھلواڑ گیا، سی پیک بند کیا سٹیٹ بینک آئی ایم ایف کے حوالے کیا گالی گلوج اور بدتمیزی کی سیاست کو فروغ دیا اس کے شر سے کوئی ادارہ اور شخص حتیٰ کہ دوست احباب بھی محفوظ نہیں رہے اس کی نام نہاد پیرنی بیوی کی کرپشن کی داستانیں زدعام ہیں عمران خان کی نااہلی کا فیصلہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کا باعث بنے گا۔
احتساب کا پالتو دعویدار کرپشن پر انجام کو پہنچ گیا:عبدالرحمن گجر، عرفان بشیر
Oct 22, 2022