گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی ) صاف دیہات صاف گوجرانوالہ صفائی مہم کے دوران پہلے دو روز میں 93 کوڑا پوائنٹس کلیئر کردیئے گئے، مجموعی طور پر اس مہم کے دوران شہری اور دیہی علاقوں سے 473 پوائنٹس کلیئر کئے جائیں گے۔ کمشنرگوجرانوالہ ڈویژن غلام فرید اور ڈپٹی کمشنر سائرہ عمر کی ہدایت پر صاف دیہات صاف گوجرانوالہ صفائی کیدوسریمرحلے کے دوران گوجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے اروپ اور منڈیالہ وڑائچ میں میں 9 بڑے کوڑا پوائنٹس کلیئر کردیئے، پہلے روز 5 جبکہ دوسرے روز 4 پوائنٹس کلیئر کئے۔ میونسل کمیٹیز لدھے والا وڑائچ، قلعہ دیدار سنگھ، کامونکی، نوشہرہ ورکاں اور ضلع کونسل نے ایمن آباد میں 84 بڑے کوڑا کرکٹ کے ڈھیروں کو صاف کیا جس کیلئے ایکسکویٹرز، ٹریکٹر ٹرالیاں، ٹریکٹر بلیڈ اور دیگر مشینری کیعلاوہ ورکرز کو بروئے کار لایا گیا۔ ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ سائرہ عمر نے اسسٹنٹ کمشنرز، چیف ایگزیکٹو آفیسر گوجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی، ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ، چیف افسران ضلع کونسل، میونسپل کمیٹیز کو ہدایت کی ہے کہ وہ صفائی مہم کی روزانہ کی بنیاد پر خود نگرانی کریں اور کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن غلام فرید کے احکامات کی روشنی میں صفائی مہم کیمقررہ اہداف کے حصول کو یقینی بنایا جائے۔ دوسری طرف عوام الناس نے ڈویژنل و ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ محکموں کی طرف سے صفائی مہم کے اقدام کو سراہا ہے۔ اور ضلعی انتظامیہ سے تعاون کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے تاکہ گوجرانوالہ شہر و ضلع صاف و سرسبز بنایا جا سکے۔