اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی آغا حسن بلوچ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ قومی اسمبلی نے جبری گمشدگی سے متعلقہ بل " دی کریمینل لاز ایمینڈمینٹ بل 2022ء کو، سردار اختر جان مینگل کی ترمیم کے بعد متفقہ طور پر منظور کر لیا جو کہ جبری گمشدگی کے خلاف ہماری کوششوں کی بڑی کامیابی ہے۔ وفاقی وزیر آغا حسن بلوچ نے کہا کہ منظور شدہ بل کے مطابق جبری گمشدگی کے بیہمانہ فعل کو جرم قرار دیا گیا ہے اور ایسے جرم کا ارتکاب کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا اور متاثرہ خاندانوں کو انصاف مہیا کرتے ہوئے ان کا جبری استحصال ختم کیا جائے گا۔