اسلام آباد (نامہ نگار) ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی زاہد اکرم درانی نے بہارہ کہو بائی پاس منصوبے کے حوالے سے سی ڈی اے، منسٹری آف ایجوکیشن اور قائد اعظم یونیورسٹی کی انتظامیہ کے مابین منعقدہ اجلاس میں بطور سنڈیکیٹ ممبر شرکت کی۔ ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ موجودہ حکومت نے عوام الناس کی فلاح وبہبود کے لیے طویل مدتی فلاحی منصوبوں کا اجراء کر رکھا ہے۔انہوں نے کہا کہ عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کی جلد تکمیل عوام کے بہترین مفاد میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ بہارہ کہو بائی پاس منصوبہ عوام کے وسیع تر مفادات کے حامل منصوبہ ہے۔ انہوں نے کہ سفری سہولیات کے منصوبوں کا تعلق براہ راست عوام سے ہے، ایسے منصوبوں کی بروقت تکمیل ضروری ہے۔
عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کی جلد تکمیل عوامی مفاد میں ہے: ڈپٹی سپیکر`
Oct 22, 2022