پنجاب کے 20 سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں میں مستقل میڈیکل سپرنٹنڈنٹس تعینات

Oct 22, 2022


لاہور (نیوز رپورٹر) محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نے سلیکٹ کمیٹی کی سفارشات اور وزیراعلیٰ پنجاب کی منظوری کے بعد پنجاب کے 20سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں میں مستقل میڈیکل سپرٹنڈٹس تعینات کر دئیے۔ تفصیلات کے مطابق گریڈ20 کے پی ایم او ڈاکٹرمنیر احمدکو میو ہسپتال لاہور، گریڈ 19کے اے پی ایم او ڈاکٹر ظفر علی کو ایم ایس گورنمنٹ سید مٹھا ٹیچنگ ہسپتال لاہور، گریڈ19 کے سینئر کنسلٹنٹ کارڈیالوجسٹ ڈاکٹر محمد آصف اسحاق کو ایم ایس گورنمنٹ کوٹ خواجہ سعید ٹیچنگ ہسپتال لاہور، گریڈ19 کے پرنسپل ڈینٹل سرجن ڈاکٹر شکیل احمد مونگا کو ایگزیکٹو ڈائریکٹر پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ لاہور، گریڈ19کے اے پی ایم او ڈاکٹر امجد محمود کو ایم ایس جناح ہسپتال لاہور، گریڈ 20 کے پی ایم او ڈاکٹرمحمد تحسین کو ایم ایس پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی لاہور، گریڈ 19 کے سینئرکنسلٹنٹ یورولوجسٹ ڈاکٹر ریاض احمد خان کو ایم ایس انسٹی ٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن راولپنڈی، گریڈ 19 کی اے پی ڈبلیو ایم او ڈاکٹرجویریہ عبداللہ ملک کو ایم ایس راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی، گریڈ 20 کے پی ایم او ڈاکٹر عابد محمود غوری کو ایم ایس عزیزبھٹی شہید ٹیچنگ ہسپتال گجرات، گریڈ 19کے اے پی ایم او ڈاکٹرفیاض احمدکو ایم ایس نواب سر صادق محمد خان عباسی ہسپتال بہاول پور، گریڈ 19 کی اے پی ڈبلیوایم او ڈاکٹر صائمہ بتول سومرا کو ایم ایس چلڈرن ہسپتال اینڈ انسٹی ٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ ملتان، گریڈ 20 کے پی ایم او ڈاکٹر محمد اقبال کو ایم ایس چوہدری پرویزالہٰی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی ملتان،گریڈ19کے اے پی ایم او ڈاکٹر راؤامجدعلی خان کو ایم ایس نشترہسپتال ملتان،گریڈ 20 کے پی ایم او ڈاکٹر مشتاق احمد شاد کو ایم ایس ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال، گریڈ19 کے اے پی ایم او ڈاکٹر محمد یونس صدیقی کو ایم ایس چلڈرن ہسپتال فیصل آباد، گریڈ20 کے پی ایم او ڈاکٹر مختار احمدکو ایم ایس سید محمد حسین گورنمنٹ ٹی بی سیناٹوریم سامل مری، گریڈ 19 کے اے پی ایم او ڈاکٹر سیدطاہر رضوی کو ایم ایس بے نظیربھٹو ہسپتال راولپنڈی، گریڈ19 کے اے پی ایم اوڈاکٹر سہیل انجم بٹ کو ایم ایس ڈی ایچ کیوٹیچنگ ہسپتال گجرانوالہ، گریڈ19 کے اے پی ایم او ڈاکٹر محمد احسن کو ایم ایس گورنمنٹ مزنگ ٹیچنگ ہسپتال لاہور اور گریڈ 19 کے اے پی ایم او ڈاکٹر عامر سلیم کو ایم ایس گورنمنٹ ٹیچنگ ہسپتال شاہدرہ لاہور تعینات کر دیا گیا۔ صوبائی وزیرصحت ڈاکٹر یاسمین راشد اور سیکرٹری صحت پنجاب عمران سکندر بلوچ نے تمام نئے تعینات ہونے والے میڈیکل سپرنٹڈنٹس کو ذمہ داریاں سنبھالنے کی ہدایت بھی کر دی۔ 

مزیدخبریں