قوم مزید تحریک انصاف کے دھوکے میں نہیں آئیگی:رائے آصف خاں

Oct 22, 2022


بھکھی (نمائندہ نوائے وقت ) دوسروں کو چور کہنے والا آج خود چور ثابت ہو چکا ہے اور بہت جلد باقی چوریاں بھی سامنے آنیوالی ہیں ان خیالات کا اظہار رہنما مسلم لیگ رائے آصف خاں کھرل نے تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے کیا انہوں نے کہا کہ یہ عمران خان کا پرانا وطیرہ ہے اگر عدالتوں کا فیصلہ ان کے حق میں آئے تو وہ ٹھیک ورنہ وہ فیصلہ یکطرفہ قرار دے دیا جاتا ہے پاکستان کی غیور عوام ان کے فراڈ کو جان چکی ہے اور مزید ان کے دھوکے میں نہیں آئے گی رائے آصف خاں کھرل نے مزید کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی عوام دوست اور مثبت پالیسیوں اور دن رات ان تھک محنت سے آنے والے دنوں میں پاکستان کی معیشت بہتر ہو گی اور مہنگائی میں کمی ہوگی پی ٹی آئی کے دور حکومت میں انہوں نے جس طرح  ملک کی امانتوں کو لوٹا ہے اس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔

مزیدخبریں