ننکانہ صاحب(نامہ نگار) شہر کی کشادہ سڑکوں ،بازاروںاورگلی محلوں کو تجاوزات سے پاک کرنے کیلئے تمام تر وسائل کو بروئے کارلایا جائے ، عوام کی سہولت اور کاروبارمیں بہتری لانے کے لیے تجاوزات کا ہٹ جانا نہایت ضروری ہے، دکانداراپنی دکانوں کے باہر کوڑا کرکٹ پھینکنے سے گریز کریں ۔ ان خیالات کا اظہار ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس و پلاننگ رانا امجد علی نے تجاوات کے خاتمے اور صفائی ستھرائی کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔