ننکانہ صاحب(نامہ نگار) شہر کی کشادہ سڑکوں ،بازاروںاورگلی محلوں کو تجاوزات سے پاک کرنے کیلئے تمام تر وسائل کو بروئے کارلایا جائے ، عوام کی سہولت اور کاروبارمیں بہتری لانے کے لیے تجاوزات کا ہٹ جانا نہایت ضروری ہے، دکانداراپنی دکانوں کے باہر کوڑا کرکٹ پھینکنے سے گریز کریں ۔ ان خیالات کا اظہار ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس و پلاننگ رانا امجد علی نے تجاوات کے خاتمے اور صفائی ستھرائی کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔
شہرسے تجاوزات کے خاتمہ کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں: رانا امجد علی
Oct 22, 2022