گکھڑمنڈی(نامہ نگار) صحافی پر پولیس تھانہ احمد نگر جوئے کا جھوٹا مقدمہ درج کرکے بہمانہ تشدد کا نشانہ بناتے رہے ۔ جرم پوچھنے پر ایس ایچ او نے صحافی پر پسٹل تان لیا اے ایس آئی مصطفی گجر صحافی برادری کو گالیاں دیتا رہا صحافیوں کا جی ٹی روڈ پر شدید احتجاج ،آئی جی پنجاب سے پولیس گردی کا نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیل کے مطابق گکھڑ کا مقامی صحافی آصف بٹ اپنے دوست کے ساتھ گکھڑ کے نواحی گاﺅں گل والہ گیا اور وہاں پر گھر میں بیٹھا ہوا تھا کہ وہاں پر پولیس تھانہ احمدنگر آ گئی اور آصف بٹ اور دوستوں پر تشدد کرنا شروع کر دیا آصف بٹ نے اپنا قصورپوچھا تو ایس ایچ او حسن منج نے آصف بٹ پر پستول تان لیا اور زبردستی اٹھا کر گاڑی میں ڈال کر تھانے لے گےا اور تھانہ لے جا کر اس کو بدترین تشدد کا نشانہ بناتا رہا اور جوئے کے مقدمہ میں نامزد کر دیا۔ اے ایس آئی مصطفی گجر تشدد کرنے کے ساتھ صحافی برادری کو گالیاں دیتا رہا مقامی صحافی پر جھوٹا مقدمہ درج کرنے اور پولیس کا تشدد کرنے پر صحافی برادری سراپاحتجاج ہے آئی جی پنجاب اور سی پی او گوجرانولہ سے پولیس گردی کانوٹس لینے کا مطالبہ کیا ۔
صحافی پر پولیس تھانہ احمد نگرکا محبوس کرکے بےہمانہ تشدد ،جھوٹا مقدمہ بنادےا
Oct 22, 2022