گنیز بُک آف ورلڈ ریکارڈ کی انتظامیہ نے ایک ایسے شخص کو ریکارڈ ہولڈر قرار دیا ہے جو حیرت انگیز طور پر اپنی آنکھوں کی پتلیوں کو باہر نکال لیتا ہے۔برازیل کا ’سڈنی دی کارویلو میسکیوٹا‘ نامی شہری جب اپنی آنکھوں کی گول گول پتلیوں کو باہر نکالتا ہے تو دیکھنے والے خوف اور حیرت کا شکار ہوجاتے ہیں۔اسی کارنامے کی بدولت گنیز بُک آف ورلڈ ریکارڈ میں برازیلین شخص نے عالمی ریکارڈ قائم کرنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔گنیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق سڈنی دی کارویلو میسکیوٹا کی آنکھیں 18.2 ملی میٹر تک پھیل کر اپنے ساکٹ سے باہر آجاتی ہیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سڈنی دی کارویلو میسکیوٹا کو ٹائیو چیکو کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، انہوں نے یہ ریکارڈ رواں برس 10 جنوری کو بنایا تھا۔