بھارت لاکھوں افراد کی زندگی مشکل بنا رہا: کینڈین وزیراعظم، سفارتکاروں کی بیدخلی پر امریکہ کو تشویش

اوٹاوا واشنگٹن (اے پی پی+ نوائے وقت رپورٹ)کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا ہے کہ کینیڈین سفارت کاروں کے خلاف بھارتی حکومت کا کریک ڈا¶ن دونوں ممالک کے لاکھوں افراد کے لیے معمول کی زندگی کو مشکل بنا رہا ہے۔ برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق جسٹن ٹروڈو کا یہ بیان کینیڈا کی جانب سے اپنے 41 سفارت کاروں کو بھارت سے واپس بلانے کے بعد سامنے آیا ہے۔ بھارت کی جانب سے یک طرفہ طور پر ان سفارت کاروں کی حیثیت کو منسوخ کرنے کی دھمکی دی گئی تھی جس کے بعد کینیڈین حکومت نے اپنے ان 41 سفارت کاروں کو واپس بلا لیا ہے۔ تاہم21 سفارت کار وہاں ہی قیام کریں گے۔ دریں اثناء امریکہ نے بھارت سے کینیڈا کے سفارتکاروں کی روانگی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ اختلافات حل کرنے کیلئے سفارتکاروں کی ضرورت ہوتی ہے۔ بھارت کینیڈا کے سفارتی سٹاف میں کمی پر امداد نہ کرے اور کینڈا کے ساتھ تحقیقات میں تعاون کرے توقع ہے کہ بھارت ویانا کنونشن کے تحت اپنی ذمے داریوں کو برقرار رکھے گا۔ کینیڈا کے سفارتی مشن کے ارکان کو حاصل مراعات اور استثنیٰ مہیا کیا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن