ورلڈ کپ : جنوبی افریقہ نے انگلینڈ ‘سری لنکا نے نیدر لینڈز کو شکست دیدی 

Oct 22, 2023

لاہور(سپورٹس رپورٹر)بھارت میں جاری آئی سی سی ورلڈ کپ میں جنوبی افریقہ نے دفا عی چیمپئن انگلینڈ229رنز سے بد ترین شکست دیدی۔سری لنکا نے نیدر لینڈز کوہر ادیا۔ ممبئی میں کھیلے گئے ورلڈ کپ کے 20ویں میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقہ کےخلاف پہلے باﺅلنگ کا فیصلہ کیا۔جنوبی افریقہ نے 7 وکٹ پر 399 رنز بنائے۔ ہنرک کلاسن 109، ریزا ہینڈرکس 85، راسی وین ڈیر ڈوسن 60، کپتان ایڈن مارکرم42 رنز بناکر پویلین لوٹے۔ مارکو جانسن 75 رنز پر ناقابل شکست رہے۔ ریس ٹوپلی نے 3، اٹکنسن اور عادل رشید نے 2، 2 وکٹ اپنے نام کیے۔جواب میں انگلش ٹیم 22اوورز میں 170رنز پر ڈھیر ہوگئی ۔ گس اٹکنسن35‘مارک ووڈ 43رنز بناکر نمایاں رہے ۔ جونی بیئر سٹو دس ‘ڈیوڈ میلان چھ ‘جوروٹ دو‘بین سٹوکس پانچ ‘ہیری بروک سترہ ‘جوز بٹلر پندرہ ‘ڈیوڈ ویلی بارہ ‘عادل رشید دس رنز بناسکے ۔گیرالڈ کوئٹزی نے تین ‘لنگی نگیڈی ‘مارکو جانسن نے دو دو‘کاگیسو ربادا اور کاشیو مہاراج نے ایک ایک وکٹ حاصؒ کی ۔ ہنرچ کلاسن کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔ 19 ویں میچ میں سری لنکا نے نیدرلینڈز کو 5 وکٹ سے شکست دےکر ورلڈکپ میں پہلی کامیابی حاصل کرلی۔ لکھنو¿ میں کھیلے گئے میچ میں نیدر لینڈز نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا‘ ٹیم 262 رنزپر آو¿ٹ ہوگئی جبکہ اننگز کی دو گیندیں باقی تھیں۔ سائبرینڈ اینجل بریکٹ 70 رنز بناکر ٹاپ سکورر رہے، لوگن وین بیک نے 59 رنز بنائے۔ دلشان مدھوشانکا اور کاسون راجیتھا نے چار چار وکٹیں حاصل کیں۔ مہیش ٹھیکشنا نے 1 وکٹ لی۔263رنز کاہدف سری لنکا نے 48.2 اوور میں حاصل کرلیا، سماراوکرما نے 91 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔پتھم نسانکا 54 اور چریتھ اسالنکا نے 44 رنز بنائے، دھننجایا ڈی سلوا 30 اور کوشل مینڈس نے 11رنز بنائے۔آریان دت نے 3 ،کولن ایکرمین اور میکیرن نے ایک وکٹ حاصل کی۔

مزیدخبریں