اسلام آباد(خبرنگار)قائد مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف کی وطن واپسی،مینار پاکستان جلسے کی تقریر سینٹر عرفان صدیقی نے لکھی تقریر کے نکات پر میاں نواز شریف نے سینیٹر عرفان صدیقی کو ہدایات دیں دبئی سے اسلام آباد اور اسلام آباد سے لاہور دوران پرواز میاں نواز شریف تقریر کے نکات پر غور میں مشغول رہے فضائی سفر کے دوران کسی کیساتھ گفتگو نہیں کی ذرائع کے مطابق مینار پاکستان جلسے میں میاں نواز شریف کے تاریخی خطاب کیلئے تقریر لکھنے کی ذمہ داری سینیٹر عرفان صدیقی کو سونپی گئی تقریر کے نکات کے حوالے سے نواز شریف ہدایات دیتے رہے نواز شریف کی تقریر متوازن موزوں اور مخالفین پر تنقید کی بجائے عوامی مسائل اور انکے حل کے گرد گھومتی رہی مینار پاکستان جلسے کی تقریر کا حتمی ڈرافٹ دبئی میں تیار کیا گیا جس کے لئے سینیٹر عرفان صدیقی نے مکمل معاونت کی نواز شریف کیساتھ دبئی سے اسلام آباد اور اسلام آباد سے لاہور پرواز کے دوران ہمراہ موجود قریبی ذرائع نے روزنامہ نوائے وقت کو بتایا کہ میاں نواز شریف دبئی سے لاہور پہنچنے تک تقریر کے نکات پر غور کرتے رہے پرواز کے دوران انہوں نے کسی سے گفتگو نہیں کی صرف تقریر کے ڈرافٹ کا مطالعہ کرتے رہے تقریر کی ڈرافٹنگ میں مخالفین پر تنقید کی بجائے عوامی مسائل کے حل کے حوالے سے نکات پر فوکس کیا گیااورملک وقوم کے روشن مستقبل کیلئے ملکر ساتھ چلنے کی ضرورت پر زور دیا میاں نواز شریف نے ماضی میں ملک وقوم کی خدمت کیلئے مکمل کئے گئے منصوبوں کی تفصیلات بھی عوام کے سامنے رکھیں۔