’ لو یو ‘با¶ جی کے نعرے، کشمیر فلسطین اور پارٹی پرچموں کی بھرمار 

Oct 22, 2023

لاہور (نیوز رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم شہباز شریف نے تقریر کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کی اتنی بڑی تعداد نواز شریف کا استقبال کرنے آئی ہے۔ مینار پاکستان میں تاریخ میں پہلے کبھی اتنا بڑا جلسہ نہیں ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے 9 مئی جیسے واقعات تو دور کی بات ہے کبھی ایک گملا بھی نہیں توڑا۔ مختلف قافلوں اور ریلیوں کی صورت میں آنے والے کارکنان میاں صاحب آئی لو یو، با¶ جی لو یو کے نعرے لگاتے رہے، کشمیر اور فلسطین کے پرچم بھی رکھے گئے۔ سٹیج پر ملکی ثقافت کے سارے رنگ نظر آئے، اسٹیج پر چاروں صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے فنکاروں کا روایتی رقص پیش کیا گیا۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماﺅں کی جانب سے نواز شریف کے استقبال کی تیاریوں کیلئے متحرک رہنے والے کارکنان کیلئے پر تکلف ناشتے کا اہتمام کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے عہدیدار ،سابق اراکین قومی وصوبائی اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز گزشتہ کئی روز سے استقبال کی تیاریوں میں مصروف ہیں اور اس کیلئے انہیں اپنے حلقوں کے متحرک اور دیرینہ کارکنان کی مدد بھی حاصل رہی۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنماﺅں کی جانب سے گزشتہ کئی روز سے استقبال کی تیاریوں میں دن رات ایک کر دینے والے متحرک کارکنوں کے لئے پرتکلف ناشتے کا اہتمام کیا گیا۔ چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن مریم نواز شریف جلسہ گاہ میں نواز شریف کی تصویر والی شرٹ پہنے پہنچیں۔ مسلم لیگ ن کے مینار پاکستان جلسہ گاہ میں جہاز کے ذریعے پھول نچھاور کیے گیے۔ مینار پاکستان جلسے کے شرکاءکے لئے 2 فلیڈ ہسپتال قائم کیے ہیں۔ مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف خصوصی طیارے کے ذریعے اسلام آباد سے لاہور پہنچے۔ اسلام آباد ایئر پورٹ سے تقریبا 2 گھنٹے تاخیر سے نواز شریف کا 35 منٹ میں لاہور پہنچا، نواز شریف جلسہ گاہ میں ہیلی کاپٹر کے ذریعے پہنچے۔ نواز شریف کے ہیلی کاپٹر کے لئے ہیلی پیڈ سول ڈیفنس نے تیار کیا ہے اور شاہی قلعہ میں روشنی کیلئے لائٹس بھی لگائی گئی ہیں۔ قائد ن لیگ کو شاہی قلعہ سے مینار پاکستان تک گاڑی میں بٹھا کر لے جایا جائے گا،ایئر لائن فلائی دبئی نے نواز شریف کی خصوصی پرواز ایف زیڈ 4525 کے لیے نیا بوئنگ طیارہ استعمال کیا ہے۔ نواز شریف کو لے کر یہی طیارہ لاہور آیا۔٭نواز شریف کے استقبالیہ جلسے میں رہنماو¿ں اور کارکن خواتین کی جوق در جوق آمد کا سلسلہ صبح سے شروع ہوکر شام تک جاری رہا جبکہ بعض خواتین قافلے راستوں میں رکے رہے۔ ٭میرون لباس میں ملبوس مریم نواز جب سٹیج پر آئیں تو خواتین شرکاءنے نعرے لگا کر انکا استقبال کیا ٭ جلسہ گاہ میں خواتین کیلئے الگ انکلوژر بنایا گیا تھا سینکڑوں خواتین پولیس اہلکار ب داخلی راستوں پرلیڈی خواتین کارکنان کی چیکنگ کرتی رہیں ۔٭جلسے میں موجود خواتین کی تواضح کے بھی بھر پور انتظامات دکھائی دئیے چکن بریانی، چکن پلاو¿، پانی، کولڈ ڈرنک سے انکی تواضح کی جاتی رہی۔ اس موقع پر خواتین پھولوں کے گجرے خرید کو ایک دوسری کو گفٹ کرتی رہیں۔٭ نیا پارٹی ترانہ”ملک بچا لو نواز شریف ، مشکل سے نکالونوازشریف“ خواتین شرکاءمیں خاصا مقبول دکھائی دیا۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد و سابق وزیر اعظم نواز شریف کی چار سال بعد وطن واپسی پر لیگی رہنماﺅں اور کارکنوںکی خوشی اور جوش و خروش دیدنی تھا ، نواز شریف کے پرتپاک استقبال کے لئے گوجرانوالہ، قصور فیصل آباد، سمندری ،ساہیوال ،ملتان، اوکاڑہ ،،پاکپتن ،گلگت بلتستان ، خیبر پی کے سمیت ملک بھر سے مسلم لیگ (ن) کے ورکرز کے قافلے مینار پاکستان پہنچے۔ داخلی راستوں سے بھی وقفے وقفے سے ریلیوں اور قافلوں کی صورت میں لیگی کارکنان لاہور کی حدود میں داخل ہوتے رہے جس سے لاہور شہر میں گہما گہمی دیکھنے کو ملی۔ مسلم لیگ (ن) کے کارکنان پارٹی قائد نواز شریف کو قریب سے دیکھنے کے خواہشمند نظر آئے۔ ٭ منتظمین اور دیرینہ کارکنان پارٹی قائد نواز شریف کے استقبال کیلئے صبح سویرے مینار پاکستان پہنچ گئے۔ پارٹی رہنماﺅں کی جانب سے کارکنوں کے لئے ناشتے کا بھی خصوصی اہتمام کیا گیا ٭ کارکنان کی حلوہ پوری ، نان چنے ، نہاری ، بونگ پائے، پٹھوروں، لسی اور چائے سے تواضع کی گئی ۔ ٹرانسپورٹ ایک روز قبل ہی متعلقہ مقامات پر پہنچا دی گئی۔ قافلوں میں ساﺅنڈ سسٹم پر پارٹی کے ترانے چلائے جاتے رہے ٭ ریلیوں اور قافلوں کی وجہ سے کئی شاہراہوں پر ٹریفک جام رہی، بم ڈسپوزل سکواڈ کا عملہ خصوصی آلات اور سراغ رساں کتوں کے ذریعے سٹیج اور پنڈال کی تلاشی لیتا رہاآل پاکستان انجمن تاجران کی سپریم کونسل کے چیئرمین نعیم میر اور آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی صدر اشرف بھٹی کی قیادت میں تاجروں کے دو بڑے قافلے مینار پاکستان پہنچے ۔

مزیدخبریں