سارے دکھ بھول گیا مگر والدہ اور اہلیہ کا زخم کبھی بھر نہیں سکتا: نواز شریف

لاہور( نیوز رپورٹر+ نوائے وقت رپورٹ) مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کو دیکھ کر سارے دکھ بھول گیا مگر والدہ اور اہلیہ کا زخم کبھی بھر نہیں سکتا، نواز شریف نے کہا کہ ’ آپ سے کئی سالوں بعد ملاقات ہوئی مگر آپ سے محبت کا رشتہ ختم نہیں ہوا، آپ کی آنکھوں اور چہروں پر نظر آنے والا خلوص ہی میرا ناز ہے۔انہوں نے کہا کہ ’ہمارے درمیان یہ رشتہ کئی دہائیوں سے چل رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’عوام کو اتنی بڑی تعداد میں دیکھ کر اپنے سارے دکھ اور درد بھول گیا اور انہیں یاد بھی نہیں کرنا چاہتا مگر کچھ دکھ درد ایسے ہوتے ہیں جنہیں انسان بھلا نہیں سکتا، کچھ زخم ایسے ہوتے ہیں جو کبھی نہیں بھرتے، مال دولت تو واپس آجاتا ہے مگر جو پیارے بچھڑتے ہیں وہ واپس نہیں آتے‘۔نواز شریف نے کہا کہ ’میری والدہ اور اہلیہ سیاست کی نظر ہوگئے، وہ مجھے دوبارہ نہیں ملیں گے اور یہ ایسا زخم ہے جو کبھی بھرے گا نہیں، میں اپنے والد، والدہ کو قبر میں نہیں اتار سکا، مجھے اپنی بیوی کی جیل میں خبر دی گئی، میں نے جیل سپرنڈنٹ سے بار بار اپیل کی کہ میری لندن میں بیٹوں سے بات کروا دو مگر نہیں کروائی گئی جبکہ ا±س کے پاس موبائل اور لینڈ لائن فون بھی تھا، مگر جیلر نے انکار کیا اور کہا کہ ہمیں اجازت نہیں ہے، ڈھائی گھنٹے کے بعد جیلر کے ماتحت بندے نے مجھے آکر خبر دی کہ کلثوم اب اللہ کو پیاری ہوگئی ہے اور اب ہم مریم کو اطلاع دیں گے‘۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...