ڈپلا ئی گروپ کے پاکستانی سمارٹ فون سپارکس کیGITEX23 میں شرکت ،تاریخ رقم 

Oct 22, 2023

دبئی(کامرس رپورٹر) متحدہ عرب امارات ڈپلا ئی کا انقلاب آفریں موبائل برانڈ سپا رک جسے پاکستان کا اپنا برانڈ ہونے کا قابل فخر اعزاز حا صل ہے۔ دنیا کی معروف ترین ٹیکنا لو جی نمائش Gitex23 میں پہلی بار پاکستان کی نما ئندگی کر رہا ہے ۔ یہ نمائش دبئی میں 20اکتوبر 2023تک جاری رہے گی ۔ یہ پاکستان کیلئے ایک تاریخی مو قع ہے کہ پہلی بار کوئی پاکستانی سمارٹ فون برانڈ عالمی سطح پر ہونےوالی اس نما ئش میں شرکت کرکے اپنی مصنو عات متعارف کر وا رہا ہے۔ اس نمائش میں شریک افرا د سٹینڈ نمبر CC1-60-26 کا دورہ کرکے جدید ترین نیو سیریز کے سمار ٹ فونز اور عالمی معیا ر کی سما رٹ واچز اور ایئر بڈز کا از خود مشاہدہ کر سکتے ہیں ۔ اس کمپنی کا بنیا دی مقصد زیا دہ سے زیا دہ صارفین کیلئے دنیا کی بہترین ٹیکنا لو جی کی دستیابی کو ممکن بنا نا ہے اور برانڈ کی جانب سے متعارف کرا وئی گئی مصنو عات اسی امر کی عکا س ہیں اور جدید ترین فیچرز والی مصنو عات کو باکفا یت بنانے کے عزم ، بہتر ین معیار اور لاجواب کسٹمر کیئر سے سپارکس نے ٹیکنا لوجی کی دنیا میں انقلا ب بربا کر دیا ہے۔ اس تاریخ سا ز موقع پر ڈپلائی گرو پ کے چیئر میں آصف خان کا کہنا تھا کہ ” عالمی سطح خو د کو بہتر ین انداز سے اجاگر کرنے کا یہ سنہری موقع ڈپلا ئی گروپ اور سپا رکس سمارٹ فونز کیلئے باعث فخر اور افتخا ر ہے ۔ ہمار ا مشن ہے کہ ہم ٹیکنا لو جی کی دنیا میں آگے بڑھتے ہو ئے راہ میں حائل ہر رکا وٹ کو دور کریں اور پاکستا ن کو سمار ٹ فون میں جد ت لانے والے ملک کے حوالے عالمی سطح پر نما یاں مقام دلانے میں اپنا کردا ر اد کریں ۔ Gitex23 محض ایک نما ئش نہیں بلکہ ہماری ان تھک محنت اور مضبوط عزم کا ثمر ہے جو پاکستا ن کا فخر بن کر سامنے آیا ہے “۔ اس موقع پر ڈپلائی گروپ کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر ذیشان قریشی نے عالمی سطح پر کمپنی کے مقاصد پر مزید روشنی ڈالے ہوئے کہا کہ ” Gitex میں ہماری شرکت سپا رکس کو بین الاقوامی سطح پر لے جانے کیلئے ہماری اہم ترین پیش رفت ہے ۔ مینیجنگ ڈائریکٹر نو ید رنگیلا نے اپنی خوشی کا اظہا ر کرتے ہو ئے کہا کہ ”ہم اپنے بو تھ پر ممکنہ شراکت داروں اور ٹیکنا لو جی کے دلدادہ افراد سمیت سب کو خو ش آمدید کہتے ہیں ۔

مزیدخبریں