ریاض (اے پی پی)سعودی عرب کو اقوام متحدہ کی عالمی سیاحتی تنظیم کی ایگزیکٹیو کونسل کا دوبارہ سربراہ برائے 2024 منتخب کر لیا گیا۔یہ فیصلہ اقوام متحدہ کے ماتحت عالمی سیاحتی تنظیم کی ایگزیکٹیو کونسل کے اجلاس میں کیا گیا۔ خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق سعودی وزیر سیاحت احمد الخطیب نے کہا کہ سعودی عرب نے 2023 کے دوران عالمی سیاحتی تنظیم کی مجلس عاملہ کی سربراہی کی۔ اس دوران مجلس عاملہ نے شراکت، انفرادیت اور ترقی پر مشتمل بہترین اقدامات کیے۔سعودی عرب نے تنظیم کے تمام رکن ملکوں کے درمیان تعاون اور مشترکہ تصور کے حوالے سے کامیابی حاصل کی۔ سعودی وزیر سیاحت کا کہنا تھا کہ عالمی سیاحتی تنظیم کی ایگزیکٹیو کونسل کے تمام ارکان نے سیاحت کے لیے مل کر کام کیا۔
سعودی عرب اقوام متحدہ کی عالمی سیاحتی تنظیم کی ایگزیکٹیو کونسل کا دوبارہ سربراہ برائے 2024 منتخب
Oct 22, 2023