ٹانک،گومل پولیس سٹیشن پر مسلح افراد کا حملہ، ایس ایچ او اصغر وزیر زخمی

 ٹانک(آئی این پی ) خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک میں تھانہ گومل پر نامعلوم شرپسندوں کی جانب سے حملہ ہوا ۔ حکام کے مطابق پولیس اسٹیشن تھانہ گومل پر نامعلوم شرپسند عناصر نے چاروں اطراف سے چھوٹے اور بھاری ہتھیاروں سے حملہ کرکے تھانہ کے اندر داخل ہونے کی کوشش کی، پولیس کی جانب سے بروقت جواب سے شرپسند عناصر اپنے ناپاک عزائم میں ناکام ہوگئے۔

ای پیپر دی نیشن