لاہور (خصوصی نامہ نگار) انجمن اہلحدیث لاہور کے صدر ، ممتاز دینی سکالر ، درجنوں دینی کتابوں کے مصنف اور جامع محمدی سنت نگر فردوس پارک کے سرپرست اعلیٰ مولانا فضل الرحمن بن محمد نے حالیہ فلسطینی عوام کے خلاف اسرائیل کی دہشت گردی اور ہسپتال پر بمباری سے معصوم شہریوں کی شہادتوں پر شدید رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلمانوں کو یہ بات اچھی طرح سمجھ لینی چاہےے کہ یہودونصاریٰ مسلمانوں کےخلاف اکٹھے ہیں اور اب تک 4ہزار سے زائد فلسطینی جام شہادت نوش کر چکے ہیں۔ مسلمانوں کو چاہےے کہ امریکی بینکوں میں موجود اپنی اثاثے اور رقوم نکلوالیں کیونکہ وہ اس کارروائی میں اسرائیل کی ممدو معاون ہے اور کھلے عام دھڑلے سے عملاً اس کی حمایت کر رہا ہے۔ مسلمان اب تک سوائے زبانی مذمت کے کچھ نہیں کر سکے۔ اپن ذاتی فروعی اختلاف دور کرکے آپس میں ایک پلیٹ فارم سے اپنی طاقت اور اتحاد کا مظاہر ہ کریں کیونکہ امریکہ اسرائیل کی مخالفت کرنے پر ان کی دولت ضبط کرنے کی دھمکی دے رہا ہے یہی دولت مسلمانوں کےخلاف ہی استعمال ہو رہی ہے۔ حالات بہت سنگین ہیں۔ مسلمانوں کو اس کا ادراک کرنا چاہےے۔