پاکستان‘ سری لنکا انڈر 19 ون ڈے سیریزآج سے شروع‘کھلاڑیوں کی پریکٹس

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان اور سری لنکا انڈر 19 پلیئرز نے نیشنل بینک سٹیڈیم میں پریکٹس سیشن میں حصہ لیا۔ انڈر 19 پلیئرز نے سیشن کے دوران بھر پور مشقیں کیں۔ دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے بیٹنگ، باﺅلنگ اور فیلڈنگ پریکٹس میں بھی حصہ لیا۔ پاکستان سری لنکا انڈر 19 ون ڈے سیریز کا آغازآج سے ہوگا۔ون ڈے سیریز کا دوسرا مقابلہ 24 اور تیسرا 27 اکتوبر کو شیڈول ہے۔ سیریز کا چوتھا میچ 29 اورپانچواں 31 اکتوبر کو کھیلا جائےگا۔ پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز نیشنل بینک سٹیڈیم کراچی میں کھیلی جائےگی۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...