لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان سپر لیگ فرنچائز ملتان سلطانز نے ایک اور سابق ویمن کرکٹر کی خدمات حاصل کرلیں۔ملتان سلطانز نے انگلینڈ کی سابق ویمن کرکٹر ایلیکس ہارٹلے کو اسسٹنٹ اسپن بولنگ کوچ مقرر کردیا ہے۔انگلش ویمن کرکٹرر 28 ایک روزہ اور 4 ٹی 20 میچز میں اپنے ملک کی نمائندگی کرچکی ہیں، وہ آج کل براڈ کاسٹنگ کے شعبے سے منسلک ہیں۔ملتان سلطانز نے ثقلین مشتاق کو سپن باﺅلنگ کوچ اور ٹیم مینٹور بھی مقرر کیا ہے۔پی ایس ایل فرنچائز نے اس سے قبل کیتھرین ڈالٹن کو فاسٹ باﺅلنگ کوچ مقرر کیا ہے۔