قومی ٹیم چنئی پہنچ گئی، آج پریکٹس، کل افغانستان سے مقابلہ

لاہور(سپورٹس رپورٹر) بھارت میں جاری آئی سی سی ورلڈکپ میں موجود قومی ٹیم بنگلورو سے چنئی پہنچ گئی ۔ پاکستان ٹیم گزشتہ روزچارٹرڈ فلائٹ کے ذریعے سہہ پہر 2بجے بنگلورو سے روانہ ہو ئی ۔ قومی ٹیم آج چیپاک سٹیڈیم چنئی میں پریکٹس کرے گی، کھلاڑی دوپہر 2سے 5 بجے تک پریکٹس سیشن میں حصہ لیں گے۔ گرین شرٹس کا اگلا میچ کل 23 اکتوبر کو افغانستان کےخلاف چیپاک سٹیڈیم چنئی میں شیڈول ہے۔میچ دن ڈیڑھ بجے شرو ع ہوگا۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹر عبداللہ شفیق نے کہا ہے کہ آسٹریلوی ٹیم اچھا کھیلی لیکن پاکستان نے بھی ٹف ٹائم دیا۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آسٹریلیا کے خلاف میچ میں پاکستان ٹیم فنش اچھا نہیں کرپائی۔ یقینی طور پر کیچز سے فرق پڑا لیکن میں پھر کہوں گا ہم میچ اچھے سے فنش نہیں کرسکے۔آسٹریلیا سے شکست کے بعد پوئنٹس ٹیبل پر پاکستان کی پوزیشن بھی چھن گئی ،پاکستان پانچویں پوزیشن پر چلا گیا ۔ آسٹریلیا فتح کیساتھ چوتھی پوزیشن پر براجمان ہے۔ آسٹریلیا چوتھے نمبر پر منفی 0.19 نیٹ رن ریٹ کےساتھ موجود ہے ،پاکستان کا نیٹ رن ریٹ منفی 0.46 ہوگیا۔پوائنٹس ٹیبل پرنیوزی لینڈ چاروں میچ جیت کر آٹھ پوائنٹس کیساتھ پہلی اوربھارت چارو میچ جیت کرآٹھ پوائنٹس کیساتھ دوسری پوزیشن پر ہے۔جنوبی افریقہ چھ پوائنٹس کیساتھ تیسری پوزیشن پر ہے۔انگلینڈ چار میں سے ایک میچ جیت کر دو پوائنٹس کیساتھ نویں نمبر پر چلا گیا ہے۔بنگلہ دیش چھٹے ‘نیدر لینڈزساتویں ‘سری لنکا آٹھویںجبکہ افغانستان دسویں نمبر پر ہے ۔ 

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...