غزہ جنگ، موڈیز کا اسرائیل کی کریڈٹ ریٹنگ میں کمی کیلئے جائزہ شروع

نیویارک(این این آئی)امریکی مالیاتی ادارے موڈیز نے حماس کے ساتھ اسرائیلی جنگ کے نتیجے میں اسرائیل کی اے ون کریڈٹ ریٹنگ میں کمی کے لیے جائزہ لینا شروع کر دیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک ہفتے کے دوران یہ دوسری ریٹنگ کمپنی ہے جس نے اسرائیلی غیرملکی اور مقامی کرنسی جاری کرنے والے کی ڈیفالٹ ریٹنگ کو نئے سرے سے اپنے جائزے میں شامل کیا ہے۔اس سے پہلے منگل کے روز فچ ریٹنگ نے بھی حماس کے ساتھ اسرائیلی جنگ کے تناظر میں اسرائیل کی کرنسی ریٹنگ کا نئے سرے سے جائزہ لینے کا فیصلہ کیا تھا۔امریکی ریٹنگ ایجنسی کی طرف سے ایک بیان میں کہا گیا کہ حماس کے ساتھ اسرائیل کے غیر متوقع تصادم کی وجہ سے اسرائیل کی ماضی کی کریڈٹ ریٹنگ اے ون کو کم کرنے کے لیے جائزہ لیا جارہا ہے۔موڈیز نے اعلان کیا کہ اسرائیلی کریڈٹ ریٹنگ کو نیچے لانے کے لیے اس کا جائزے کا عمل شروع ہو گیا ہے۔ جاری جنگ کی وجہ سے اسرائیل کی طویل مدتی غیر ملکی کرنسی اور مقامی کرنسی کی ریٹنگ پر بھی اثرات مرتب ہوں گے۔

ای پیپر دی نیشن