قصور میں سالی سے مبینہ زیادتی، حاملہ، ویڈیو بھی بنا لی

قصور (نمائندہ نوائے وقت) قصور چوک نور محل سنیما کے علاقے میں بہنوئی نے اپنی سالی کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنانے کے ساتھ ویڈیو بھی بنا لی۔ بتانے پر وائرل کرنے اور اس کی بہن کو طلاق کی دھمکیوں پر لڑکی خاموش، حاملہ ہونے پر بھائی نے مقدمہ درج کروا دیا۔ ظفر اقبال نے تھانہ میں مقدمہ درج کروایا ہے کہ کچھ عرصہ قبل ہم اپنی بہن (ش،ک) بی بی کے رشتہ کے سلسلہ میں گھر سے باہر تھے اور ملزم جو کہ میرا بہنوئی بھی ہے وہ جانتا تھا اور ہمارے گھر میں آیا اور اسلحہ کے زو ر پر زبردستی میری بہن کو مبینہ طور پر ہوس کا نشانہ بنایا، بلیک میل کر کے اس سے کئی بار زیادتی کرتا رہا ہے اور اب میری بہن کا ڈاکٹری ملاحظہ کی رپورٹ کے مطابق اڑھائی ماہ سے وہ حاملہ ہے کارروائی کی جائے۔ تھانہ صدر نامزد ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مصروف کارروائی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...