خیبرپی کے حکومت نے صحت کارڈ پروگرام کیلئے 2 ارب روپے جاری کردیئے

پشاور (آئی این پی ) خیبرپختونخوا حکومت نے صحت کارڈ پروگرام کے لیے 2 ارب روپے جاری کردیے۔ خیبرپختونخوا کے مشیر صحت ڈاکٹر ریاض انور کا کہنا ہے کہ فنڈز کی کمی کے باعث صحت کارڈ سروس بند کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت نے صحت کارڈ پروگرام کے لیے 2 ارب روپے جاری کردیے جس کے بعد صحت کارڈ پر پھر سے مفت علاج کی سہولت بحال کردی گئی ہے۔ مشیر صحت کے مطابق ایم ٹی آئی اسپتالوں میں بعض ترقیاتی کاموں پرپابندی لگائی ہے لہذا اسپتالوں کی انتظامیہ نئی عمارتیں بنانے کی بجائے علاج پر توجہ دے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...