بجلی چوری: فیسکو ریجن سے مزید 34گرفتار، مندی بہاﺅالدین، 215حوالات منتقل، کروڑوں جرمانہ

Oct 22, 2023

فیصل آباد منڈی بہاﺅ الدےن/کامونکی لاہور (نمائندہ خصوصی+ اے پی پی+ این این آئی+ نمائندہ نوائے وقت) اےڈےشنل ڈائرےکٹر گیپکو منڈی بہاﺅ الدےن محمد نعےم رضا گوندل نے کہا ہے کہ چیف ایگزیکٹو آفیسر گیپکو گوجرانوالہ جام محمد ایوب اور وزارت توانائی کی ہدایت پر منڈی بہا¶الدین میں بجلی چوروں کے خلاف سخت کریک ڈا¶ن کا سلسلہ جاری ہے۔ منڈی بہا¶الدین ‘ پھالیہ ڈویژن میں بجلی چوروں کے خلاف جاری آپریشن کے دوران 46دن کے دوران اب تک 280 بجلی چوروں کو پکڑا گیا ہے اور ان کے خلاف متعلقہ تھانوں میں مقدمات درج کروا دئیے گئے ہیں۔ جب کہ 215 بجلی چوروں کو پولیس نے موقع پر ہی گرفتار کر کے ضلع منڈی بہا¶الدین کے مختلف تھانوں میں پابند سلاسل کر دیا ہے۔ 280 بجلی چوروں پر مجموعی طور پر 2کروڑ 91 لاکھ 20ہزار کے جرمانے عائد کئے گئے ہیں اور بجلی چوروں پر عائد جرمانے کے1کروڑ 98لاکھ 33ہزار رےکور کر کے سرکاری خزانے میں جمع کروائے گئے ہےں۔ اس طرح اب تک جرمانے کی 70فےصد رقم رےکور کر کے ضلع منڈی بہاﺅالدےن نے پنجاب بھر مےں نماےاں پوزےشن حاصل کر لی ہے۔ فیسکو ریجن کے چھ آپریشن سرکلز میں فیسکو ٹیموں نے دوران چیکنگ مزید 34بجلی چور وں کو پکڑ لیا جو ڈائریکٹ سپلائی اور دیگر مختلف طریقوں سے بجلی چوری میں ملوث پائے گئے۔ ان بجلی چوروں کو ایک لاکھ 39ہزار سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور 55لاکھ16ہزارسے زائد کے جرمانے عائدکئے گئے ہیں۔ تمام بجلی چوروں کے کنکشنز منقطع کر کے ان کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج کیلئے درخواستیں دائر کر دی گئی ہیں۔ سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز کمپنی نے پنجاب، خیبر پی کے اور اسلام آباد میں گیس چوروں کے خلاف کریک ڈاﺅن کرتے ہوئے مزید 146 گیس کنکشن منقطع کر دیے۔ ترجمان کے مطابق سست رفتار میٹرز پر 294 کیسز کے بل درست کرنے کا پراسیس شروع کر دیا گیا ہے جبکہ گیس چوروں کو 60لاکھ روپے سے زائدکے جرمانے بھی کئے گئے۔ لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی ( لیسکو) کی جانب سے بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاﺅن جاری ہے اورگزشتہ24گھنٹوں میں ریجن بھر میں 267کنکشنز بجلی چوری میں ملوث پائے گئے۔ 258 بجلی چوروں کے خلاف ایف آئی آرز کی درخواستیں متعلقہ تھانوں میں دائرکی گئیں جبکہ 28 ملزمان کو گرفتار بھی کرلیا گیا ہے۔ پکڑے جانے والے کنکشنز میں انڈسٹریل2، زرعی2، کمرشل15 اور ڈومیسٹک کے248 کنکشنز تھے۔ تمام کنکشنز منقطع کر کے ان کو4لاکھ 68ہزار 872 یونٹس ڈیٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے ہیں جن کی مالیت 2کروڑ 47لاکھ 4ہزار 681 روپے بنتی ہے۔ ترجمان کے مطابق کٹار بند کے علاقے میں کنکشن کو90,000یونٹس پر3,100,000 روپے، محلہ اسلام آباد قصور روڈ کے علاقے میں کنکشن کو17,000یونٹس پر1,725,901روپے، سندر کے علاقے میں 11,500 یونٹس پر1,470,000 روپے اور مصطفی ٹاﺅن کے علاقے میں ایک کنکشن کو 2,545 یونٹس پر500,000 کی رقم چارج کی گئی۔ ترجمان کے مطابق43 روز سے جاری انسداد بجلی چوری مہم کے دوران اب تک کل 6632 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ مجموعی طور پر19863 کنکشن بجلی چوری میں ملوث پائے گئے۔ 18888 درخواستیں پر ایف آئی آر رجسٹرڈ ہو چکی ہیں۔ بجلی چوروں کو اب تک مجموعی طور پر 4کروڑ 14لاکھ 31ہزار 660 یونٹس چارج کئے گئے ہیں جن کی مالیت ایک ارب 80کروڑ 84لاکھ 47ہزار 353 روپے بنتی ہے۔گزشتہ روز واہنڈو پولیس نے گیپکو کے ایس ڈی او تنزیل ممتاز کی درخواست پر ڈائریکٹ تاریں لگا کر بجلی چوری کرنے پر نواحی گا¶ں گوناعور کے نفیس کیخلاف مقدمہ درج کر لیا، گرفتار کر لیا۔ گیپکو ٹیم بل کی عدم ادائیگی پر نواحی گا¶ں تمبولی کے شاہزیب کا بجلی میٹر کاٹنے گئی تو اس دوران شاہزیب نے کار سرکار میں مداخلت کرتے ہوئے واپڈا ملازمین کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔ واہنڈو پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔

مزیدخبریں