پشاور (اے پی پی)گورنر خیبر پی کے حاجی غلام علی نے ہفتہ کے روز گورنر ہاس پنجاب میں گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان سے ملاقات کی۔ملاقات میں ملکی موجودہ سیاسی، معاشی، امن و امان سمیت مجموعی صورتحال اور پنجاب و خیبر پی کے کے درمیان تجارتی سرگرمیوں کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیاجبکہ دونوں صوبوں کے درمیان باہمی تعلقات کو بڑھانے سمیت دیگر بین الصوبائی امور پر بھی گفتگو کی گئی ۔ملاقات میں پبلک سیکٹرز یونیورسٹیوں میں شعبہ تحقیق کو کمرشلائزد کرنے اور معیاری تعلیم کی فراہمی سے متعلق امور بھی زیر بحث رہے۔گورنر خیبر پی کے حاجی غلام علی نے کہا کہ زراعت، تعلیم و صنعتی ترقی میں ایکدوسرے کا تعاون ملکی مجموعی معاشی ترقی کیلئے مددگار ثابت ہو گا۔