چیئرمین پی ٹی آئی مغرور، اپنی لیڈر شپ کرنا چاہتے ہیں: پرویز خٹک

پشاور (نوائے وقت رپورٹ) پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز کے سربراہ پرویز خٹک نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی مغرور ہیں اور وہ اپنی لیڈر شپ کرنا چاہتے ہیں۔پشاور میں پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز کے زیراہتمام منعقدہ ورکرز کنونشن سے خطاب میں پرویز خٹک نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی سے ہر تحصیل میں لوگ جائیں گے پھربتاو¿ں گا کہ یہ غرور کا نتیجہ ہے۔انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے پشاور میں بی آر ٹی کے قیام کی مخالفت کی تھی جب کہ صحت کارڈ بھی ان کا وژن نہیں تھا، 35 سال سے حکومت کرنے والوں سے بھی ہمیں انصاف نہیں ملا۔ میں نے سوچا کہ کب تک جھوٹے وعدے کرنے والوں کا ساتھ دیں گے اس لیے ہم نے پارٹی بنائی کہ ان کی کالی کرتوتیں دکھائیں، میں نہ کسی سے ڈرتا ہوں نہ کبھی چوری کی اور میں اس لیے نکلا کہ ان چوروں کو نکالیں۔ تحریک انصاف کے ساڑھے تین سال میں کیا ہوا، ایسی سیاست پر لعنت جس میں عوام کی خدمت نہ ہو، آج افغانستان کے حالات ہم سے اچھے ہیں۔پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی میں بڑے لوگ پارٹی پر خرچے کرکے پھر لوٹ مارکرتے تھے، پی ٹی آئی والوں کو قریب سے دیکھا ہے وہ وعدے پورے کرنے والے نہیں ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...