لاہور (نوائے وقت رپورٹ) پیپلز پارٹی کے فیصل کریم کنڈی نے مسلم لیگ ن کے جلسے کو مایوس کن اور نواز شریف کو مجرم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف نے تقریر میں بیانیے کے بجائے اپنی سی وی پیش کی ہے۔ ایک مجرم کے فنگر پرنٹس پروٹوکول کےساتھ لینا عدلیہ کی ساکھ پر سوالیہ نشان ہے۔