سرگودھا‘گوجرانوالہ ‘حافظ آباد(امیرافضل اعوان سے‘ نمائندہ خصوصی‘نمائندہ نوائے وقت )مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف کی اپیکا پنجاب کو مطالبات پورے کروانے کی یقین دہانی اور اسیران کی رہائی پر اساتذہ سمیت سرکاری ملازمین نے کئی روز سے جاری ہڑتال اور احتجاج ختم کر دیا حافظ آباد‘سرگودھا ‘گوجرانوالہ ریجن کے سرکاری سکولوں اور محکموں میں معمول کے مطابق کام شروع ہو گیا۔ذرائع کے مطابق اپیکا پنجاب کی کال پر اپنے مطالبات کے حق میں اساتذہ سمیت سرکاری ملازم کئی روز سے ہڑتال کے ساتھ احتجاج پر رہے جس سے تعلیم سمیت سرکاری امور ٹھپ ہو کر رہ گئے۔دو روز سے اپیکا کے قائدین کے وفد نے ملک احمد خان سابق مشیر وزیر اعظم پاکستان سے اپنے چارٹر آف ڈیمانڈز کے لئے رابطہ سے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز سے جاتی عمرہ میں طویل ملاقات کر کے انہیں پنجاب کے ملازمین کے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں کے بارے میں آگاہ کیاجس پر مریم نواز نے وفد کولیو انکیشمنٹ کا نوٹیفکیشن واپس کروانے پینشن اور گریجویٹی میں۔ کسی قسم کی کوئی کمی نہ ہونے دینے اوردیگر مطالبات کی منظوری کے لئے اعلی سطح کی کمیٹی تشکیل دے کر اس پر عمل درآمد کروانے کا یقین دلایا اور ہڑتال ختم کرنے کی استدعا کی۔ سرگودھا ‘گوجرانوالہ‘حافظ آباد کے اسیران اساتذہ رہا ہو کر واپس اپنے گھروں میں پہنچ گے جن کا پھولوں کی پتیاں نچھاور کر کے ڈھول کی تھاپ پر استقبال کیا گیا۔