قومی کرکٹر عمر اکمل کا نوا ز شریف کی 4سال بعد وطن واپسی پر خوشی کا اظہار

اسلام آباد(خبرنگار)قومی کرکٹر عمر اکمل نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی 4سال بعد وطن واپسی پر خوشی کا اظہار کیا ہے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں عمر اکمل نے وطن واپسی پر نواز شریف کو خوش آمدید کہا اور انہیں اپنا حقیقی لیڈر قرار دیاعمر اکمل نے اپنے بیان میں کہا کہ آپ کی آمد خوشیاں لے کر آئے گی کرکٹر نے مزید لکھا کہ ایماندار اور حقیقی لیڈر ملک میں واپس آگیا ہے اور ہم اچھے کیلئے پرامید ہیں۔

ای پیپر دی نیشن