حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت) حافظ آباد سے لےگی کارکنوں کے بہت بڑے کارواں نے مےاں محمد نواز شرےف کے استقبال کے لئے جلسہ لاہور میں شرکت کی، قافلہ سابق وفاقی وزےر صحت سائرہ افضل تارڑ اور سابق اےم پی اے ڈاکٹر مظفرعلی شےخ کی قےادت مےں لاہور روانہ ہوا۔ اس موقع پر سائرہ افضل تارڑ کا کہنا تھا کہ قائد عوام نوازشریف ہی امید پاکستان ہےں، مےاں محمد نواز شرےف ہی ملک کو مسائل کے گرداب سے نکال کر ترقی وخوشحالی کی راہ پر گامزن کرسکتے ہےں۔جن کے استقبال کے لئے پورے ملک مےں عوام کاجوش وخروش دےدنی ہے۔