گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )سموگ اورآلودگی کا باعث بننے والے صنعتی یونٹوں کے خلاف ضلعی انتظامیہ کا کریک ڈاو¿ن جاری، مہلک دھاتیں بطورایندھن استعمال کرنےوالی6فرنسز، فیکٹریوں اور بھٹیوں کو سیل کردیاگیا،تفصیلات کے مطابق کارروائیاں ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ فیاض احمد موہل کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ کی سربراہی میں ماحولیات کی ٹیموںنے کیں۔اس موقع پر افسران نے کہا کہ جو لوگ قانون کی خلاف ورزی کریں گے انکا محاسبہ کیا جائے گا اور انہیں قانون کی گرفت میں لایا جائے گا۔ سیل کی گئی فرنسزاوربھٹیوں میں مہلک دھاتیں بطورایندھن استعمال کی جارہی تھیں اور مواد کو کھلے آسمان تلے جلایا جارہا تھا جس سے نہ صرف علاقے میں آلودگی میں اضافہ ہو رہا تھا بلکہ مہلک دھاتیں جلانے سے پیدا ہونے والا دھواں انسانی صحت پر منفی اثرات مرتب کررہا تھا، اس کے علاوہ اسسٹنٹ کمشنر (وزیر آباد) محمد سلیم آسی نے تحصیل کے مختلف علاقوں میں بھٹوں کے خلاف کارروائیاں کیں۔
گوجرانوالہ:صنعتی یونٹوں کےخلاف ضلعی انتظامیہ کا کریک ڈاون جاری
Oct 22, 2023