پاکستان کی چین کو گوشت کی برآمدات 3.3 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں

Oct 22, 2024 | 01:21

ویب ڈیسک

جنرل ایڈمنسٹریشن آف کسٹمز آف چائنہ (جی اے سی سی) کے مطابق رواں سال کے پہلے 9 ماہ جنوری تا ستمبر کے دوران پاکستان کی چین کو گوشت کی برآمدات 3.3 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں۔

بیجنگ میں پاکستانی سفارت خانے کے ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ قونصلر غلام قادر نے کہا کہ چینی صارفین اپنے کھانوں کے انتخاب میں زیادہ مہم جو بن رہے ہیں۔ اور پاکستان جیسے ممالک سے اعلی معیار کے گوشت کو آزمانے میں دلچسپی لے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گوشت کی پیداوار میں ملک کی خاص طور پر بیف اور مٹن میں بھر پورروایت چینی صارفین کی ترجیحات کے ساتھ اچھی طرح مطابقت رکھتی ہے۔ یہ مطالبہ محض ایک رجحان نہیں ہے۔ یہ چین کے گوشت کے ذرائع کو متنوع بنانے اور غذائی تحفظ کو بڑھانے کے وسیع ترمقصد کا حصہ ہے۔

چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق پاکستان نے یہ سنگ میل کیسے حاصل کیا؟ یہ سخت محنت اور اسٹریٹجک منصوبہ بندی پر منحصر ہے۔ حکومت برآمدی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے پالیسیوں پر عمل درآمد میں معاون رہی ہے۔

پاکستانی گوشت برآمد کنندگان نے چین کے سخت معیار کو پورا کرنے کی اپنی صلاحیت کا مظاہرہ کیا ہے۔ حفظان صحت کو یقینی بنانا ہو یا مستقل سپلائی فراہم کرنا۔ انہوں نے ثابت کیا ہے کہ وہ بین الاقوامی سطح پر مقابلہ کرسکتے ہیں۔

مزیدخبریں